Subscribe:

Ads 468x60px

Saturday, October 12, 2013

The Truth about Talibaan

؁اگر اسلام زبردستی پھیلانا بر حق ہوتا تو سب سے پہلے لقمہ اجل بننے والی وہ عورت ہوتی جو نبی پاک ﷺ پر کچرا پھینکا کرتی تھی اور فتح مکّہ کے وز اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابو سفیان کو معافی کا موقع دیئے بغیر ہی ذبح کر دیا جاتا۔ اسی طرح ابو سفیان کے گھر اور اپنی عبادت گاہوں میں قیام پزیر لوگ محفوظ نہ رہ پاتے اور نہ ہی عام معافی کا اعلان ہوتا بلکہ مشرکین کو عام قتل کرنے کا حکم ہوتا!

اگر تب اسلام محبت سے پھیلا تو اب کون لوگ ہیں جو اسے نفرت کا انتخابی نشان بنانا چاہتے ہیں؟؟؟
اسکا جواب ملاحظہ فرمائیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو بظاہر نیکی اور عبادت کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، انکے نزدیک ہر وہ شخص مشرک و کافر ہے جو انسے اختلاف رکھتا ہے حتی کہ انکے نزدیک انکے اپنے گروہ، فرقہ کے علاوہ ہر نسل، رنگ، زبان، عقیدہ، فرقہ، گروہ کے لوگ یا تو مشرک ہیں یا کافر!
یہ لوگ معرفت الہی کے بجائے شرک کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیںآپ چاہے کچھ بھی کریں اگر انہیں آپکا کرنا ناگوار گزرے گا تو آپ مشرک اور اگر آپ نے مزید کچھ انکار کئیے یا ضد کی تو فوراً کفر کا فتوی لگائینگے اور مزید یہ کہ آپکو قتل یا ذبح کر دیا جائیگا۔ انکے نزدیک آل محمدؐ سے محبت و عقیدت رکھنا اور انکا ذکر کرنا اور انکی پیروی کرنا کفر ہے جبکہ انکے اپنے اسلاف کی خلاف ورزی کرنا بھی کفر ہے۔
یہ اسلئیے کہ ان کا دارومدار بادشاہت و ملوکیت ہے جبکہ محمد ؐ و آل محمدؐ اور اصحاب محمدؐ کا درس انکی بادشاہی کو باطل قرار دینے کے لئیے کافی ہے۔ یہ کھلے عام اسرائیل و امریکہ کی حمایت والی لائنوں میں نظر آئینگے اور امت مسلمہ کے خلاف کی جانے والی جنگوں میں انکی ہی دولت نظر آئیگی۔ غرضیکہ یہ لوگ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر کھبی مسجدوں کو اور کبھی امام بارگاہوں کو اور کبھی آل محمدؐ اور اولادمحمدؐ و اصحاب محمدؐ کے مزاروں کو شرک کا سہارا لے کر بم دھماکوں کی نذر کر دیتے ہیں۔ اسکے برعکس آج تک کسی باطل یا غیر مسلم قوت کو کچلنے کی ان میں جرات ہی نہ ہو سکی اور ہو بھی کیوں کہ یہ انکے حامی اور انہی میں سے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Powered by Conduit

Sirikot Radio Online

Blogger templates

Your Ad Here